وہاب ریاض نے بیٹنگ کے بعد باولنگ کے میدان میں بھی دھوم مچا دی
برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے شاندار باولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے آٹھ ویں اوور میں یکے بعد دیگر ے زمبابوے کی دو وکٹیں گرا دیں ۔تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے 8اوور ز میں 36رنز دیتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کر لی ہیں جبکہ انہوں نے بلے بازی کے میدان میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے محض 46گیندوں پر 54رنز بنائے ۔وہاب ریاض نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی پہلی نصف سینچری بھی مکمل کی ۔