عمر اکمل نے زمبابوے کے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ بنا لیا

عمر اکمل نے زمبابوے کے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ بنا لیا
عمر اکمل نے زمبابوے کے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر عمر اکمل نے وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہو کر ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔عمر اکمل نے وکٹ کیپر کے طور پر 5 کھلاڑیوں کے کیچ پکڑے جس کے بعد کرکٹ کی دنیا میں عمر اکمل کا یہ کارنامہ ریکارڈ کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں ابھی تک کوئی وکٹ کیپر نہیں جس نے وکٹ کے پیچھے 5 شکار کیے ہوں جبکہ عمر اکمل نے آج زمبابوے کے خلاف 5 کیچ پکڑ کر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

زمبابوے کیخلاف میچ میں "انڈے "پر آﺅٹ ہونے والے قومی ٹیم کے دو مایہ ناز کھلاڑی

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی وکٹ کیپر راشد لطیف کے پاس تھا جنہوں نے 1996 ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں 4 کیچ اور ایک سٹمپ آﺅٹ کیا تھا جبکہ عمر اکمل نے 5 کیچ پکڑ کر ان کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔یاد رہے عمر اکمل کیچ چھوڑنے کے حوالے سے دنیائے کرکٹ میں کافی مشہور ہوئے ہیں بکہ آج کے میچ میں بھی 2 کیچ ڈراپ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ عمر اکمل کے ناقدین کے لیے یہ خبر انتہائی اہم ہے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -