ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر کی سینچری، سرفراز پہلےبلے باز بن گئے

ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر کی سینچری، سرفراز پہلےبلے باز بن گئے
ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر کی سینچری، سرفراز پہلےبلے باز بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد نے آئر لینڈ کے خلاف سنچری سکور کر کے ورلڈ کپ کی تاریخ کا اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔آئر لینڈ کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 سکور کیے جبکہ اس میچ کے دوران وہ ناٹ آﺅٹ بھی رہے۔اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی وکٹ کیپر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں سنچری سکور نہیں کر سکا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 101 سکور کر کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تمام پاکستانی وکٹ کیپروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل ورلڈ کپ 1999 ءمیں وکٹ کیپر معین خان نے ساﺅتھ افریقہ کے خلاف 63 رنز کاسکور کیا تھا جبکہ سرفراز احمد نے معین خان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

سرفراز احمد گزشتہ آٹھ سالوں میں ورلڈکپ کے دوران سینچری بنانے والے قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے

مزید :

Cricket World Cup 2015 -