بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ خطرہ جنوبی افریقہ سے ہے : سچن ٹنڈولکر

بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ خطرہ جنوبی افریقہ سے ہے : سچن ٹنڈولکر
بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ خطرہ جنوبی افریقہ سے ہے : سچن ٹنڈولکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم انتہائی خطرناک ہے اور بھارت کو ورلڈ کپ میں اس سے بہت زیادہ خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کو بڑی اوپننگ پارٹنر شپ بنانے اور محتاط طریقے سے کھیلنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بہت زیادہ پھرتیلے ہیںاور ان کے خلاف ایک، ایک سکور لینا بھی مشکل ہوگا۔

دنیا کے تیز ترین سینچری بنانے والے بہترین کھلاڑی

جنوبی افریقہ کے باﺅلر ڈیل سٹین کی تعریف کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ ڈیل اسٹین پروٹیز کا اہم باﺅلر ہے جو ناقابل یقین حد تک اچھی باﺅلنگ کرتا ہے اوربلے باز پہلے اندازہ نہیں لگا سکتے کہ وہ کیسی باﺅلنگ کرنے والا ہے۔انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ انہیں چاہیئے کہ وہ ڈیل سٹین کے سامنے محتاط انداز سے بیٹنگ کریں تاکہ اچھا کھیل کھیلا جا سکے۔بھارتی بلے باز نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت ورلڈ کپ چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کے لئے ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے جبکہ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے صرف چند کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -