شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھر لیا،مار مار کر لہو لہان کر دیا

شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھر لیا،مار مار کر لہو ...
شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھر لیا،مار مار کر لہو لہان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرائم پیشہ افراد سے عاجز عوام نے پھلیلی کے علاقے میں تین ڈاکوؤں کو دھر لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق تین ڈاکو حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں شہری موبائل فون اور پچاس ہزار نقدی لوٹ کر فرارہورہے تھے کہ شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو جرأ ت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دھر لیااورشدید تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کردیا بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کردیاہے ۔تینوں ڈاکوؤں سے تین ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں ۔