انوکھا واقعہ،چور اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر فرار

انوکھا واقعہ،چور اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر فرار
انوکھا واقعہ،چور اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی دارلحکومت کے نواحی علاقے بیگم پور میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک ڈاکو نے غلطی سے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے ٹیکسی ڈرائیور لبھ سنگھ کی طرف گن کرکے گولی چلائی لیکن وہ ڈرائیور اور سواری کی سیٹ کے درمیان جھک گیا اور ڈاکو کا نشانہ خطا ہوگیا لیکن اس کوشش میں گولی اس کے اپنے ہی ساتھی کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ 20سالہ جاں بحق ڈاکو ’ستیش ‘کی شناخت کر لی گئی ہے اور یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ پہلے بھی اغواءاور زیادتی کے مقدموں میں ملوث رہا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -