بجلی کا غیر قانونی میٹر اتارنے پر افغانی کا ”میٹر“ گھوم گیا، آئیسکو ملازمین قتل

بجلی کا غیر قانونی میٹر اتارنے پر افغانی کا ”میٹر“ گھوم گیا، آئیسکو ملازمین ...
بجلی کا غیر قانونی میٹر اتارنے پر افغانی کا ”میٹر“ گھوم گیا، آئیسکو ملازمین قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں غیر قانونی میٹر اتارنے پر آئیسکو کے 2 ملازمین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم یاقوت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ واقعہ منگل کے روز اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو) کے 2 اہلکار بجلی چوری کی شکایت پر میٹر اتارنے گئے جہاں ان کی افغانی شہری یاقوت سے تلخ کلامی ہوئی اور اس نے فائرنگ کر کے آئیسکو ملازمین کو قتل کر دیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق شہزاد ٹائون تھانے کے علاقے سوہان میں یاقوت نامی افغان کباڑئیے نے غیر قانونی طور پر ایک چھوٹی سی پلاسٹک فیکٹری قائم کر رکھی تھی اور وہاں تھری فیز میٹر لگایا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں نوشہرہ کا رہائشی انور زادہ اور لکی مروت کا رہائشی انصر ودود خان شامل ہیں۔
واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے صدر جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ آئیسکو ملازمین بجلی چوری کی شکایت پر میٹر چیکنگ کے لیے گئے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔دوسری جانب آئیسکو اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری تک لاشیں وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پولی کلینک ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا اور بعد ازاں جناح ایونیو کو بھی بلاک کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹے میں قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو اسلام آباد کی بجلی بند کردی جائے گی۔

مزید :

جرم و انصاف -