سوشل میڈیاپرآشنائی،لڑکی نے انجینئرقتل کروا کر رقیب سے شادی کرلی

سوشل میڈیاپرآشنائی،لڑکی نے انجینئرقتل کروا کر رقیب سے شادی کرلی
سوشل میڈیاپرآشنائی،لڑکی نے انجینئرقتل کروا کر رقیب سے شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور  (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر آشنائی کابھیانک انجام نکلا،لڑکی نے انجینئرقتل کرواکر رقیب سے شادی کرلی۔

تفصیل کے مطابق سرگودھا کے علاقہ پرانا ساہیوال کی رہائشی ایم فل کی طالبہ ملزمہ وحیدہ اوربھکر کے ذیشان کی سوشل میڈیاپردوستی ہوئی ،ذیشان اوچ شریف میں نجی تعمیراتی کمپنی میں بطور سپروائزر ملازم تھا،دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کے وعدے کئے،اس دوران دونوں ملتے بھی رہے، ایک ماہ قبل ذیشان نے شادی سے انکار کیا توملزمہ نے اپنے دوسرے دوست وقاص جو اس سے شادی کا خواہشمند تھا کے سامنے شرط رکھی کہ اگروہ ذیشان کو قتل کردے تو وہ اس سے شادی کرلےگی۔

ملزم وقاص اسلحہ سمیت اوچ شریف آیا اور ذیشان کو مبینہ طور پرقتل کر کے فرار ہو گیا اور دونوں نے شادی کرلی، تھانہ اوچ شریف پولیس نے کال ڈیٹا کے ذریعے ملزمان کوٹریس کرکے ملزم جوڑے گو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -