دلیپ کمار کی خواہش پر ہسپتال کے کمرے میں فلم مغل اعظم کی نمائش

دلیپ کمار کی خواہش پر ہسپتال کے کمرے میں فلم مغل اعظم کی نمائش
دلیپ کمار کی خواہش پر ہسپتال کے کمرے میں فلم مغل اعظم کی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) برصغیرکے عظیم اداکاردلیپ کمارجو بیماری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں کی خواہش پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ان کے کمرے میں تاریخی فلم ’مغل اعظم‘ خصوصی طور پر دکھائی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکاردلیپ کمارنمونیا کے مرض میں مبتلاہونے کے باعث گزشتہ 3 روزسے ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ روزہسپتال کے 11ویں فلور پراپنے پرائیویٹ کمرے میں فلم ’مغل اعظم‘ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس موقع پردلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانونے فوری طور پر پراجیکٹرکی مدد سے کمرے میں خصوصی کا اہتمام کرڈالا۔

مزید :

کلچر -