وہ ملک جہاں جسم فروش خواتین نے الیکشن نتائج سے خوش ہوکر تین دن تک سب کچھ مفت کردیا
ابوجا (نیوز ڈیسک) نائجیریا کے حالیہ الیکشن میں پہلی دفعہ اپوزیشن کے امیدوار محمدو بحاری نے صدر گڈلک جانتھن کو شکست دے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے اور اس کا جشن منانے کے لئے ملک بھر میں جسم فروش خواتین نے تین دن کے لئے اپنی خدمات مفت پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جسم فروش خواتین کی تنظیم NANP نے مقامی اخبار ”ڈیلی پوسٹ“ کو ایک خط لکھا ہے جس کا متن کچھ یوں ہے:
براہ کرم جنرل بحاری کو صدارتی الیکشن جیتنے پر ہماری مبارکباد پہنچائیے۔ NANP کی ہر رکن عوامی جنرل کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا، ہم تین دن کے لئے مفت خدمات فراہم کررہی ہیں۔ ہم منتخب صدر سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ تنظیم کی فلاح پر بھی توجہ فرمائیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی فتح ہماری بے ضرر جدوجہد میں بہتری لائے گی۔اس تنظیم کا مطلبہ ہے کہ اس کے دھندے کو قانونی شکل دی جائے .