شادی کی تقریب کو بارش سے محفوظ بنانے کے لیے سہولت متعارف ، لیکن خرچہ ۔۔۔

شادی کی تقریب کو بارش سے محفوظ بنانے کے لیے سہولت متعارف ، لیکن خرچہ ۔۔۔
شادی کی تقریب کو بارش سے محفوظ بنانے کے لیے سہولت متعارف ، لیکن خرچہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس ( نیوز ڈیسک ) شادی کے پر مسرت موقع پر موسم خراب ہو جائے اور بادو باراں کا سماں پیدا ہو جائے تو اس سے بڑی بدمزگی کیا ہو سکتی ہے۔مگر ایک فرانسیسی کمپنی نے نئی سروس متعارف کروا دی ہے جس کے تحت بادلوں کو شادی سے پہلے غائب کر کے آسمان صاف کر دیا جائے گا۔ شادی سے پہلے کمپنی کے پائلٹ مقامی محکمہ موسمیات سے مشاورت کے بعد متعلقہ علاقے میں پرواز کرتے ہیں اور بادلوں پر سلور آیوڈائیڈ نامی کیمیکل کا سپرے کرتے ہیں۔ اس سپرے کے باعث بادلوں میں نمی کی کثافت بڑھ جاتی ہے اور یہ بارش بن کر زمین پر آ رہتے ہیں جس کے باعث مطلع صاف ہو جاتا ہے۔

اپنے ہی جنازے پر چینی شہری نے رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا
کمپنی کا کہنا ہے کہ صرف 1,50,000 ڈالر ( تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ) ادائیگی پر اس بات کی گارنٹی دی جائے گی کہ آپ کی شادی کے دن آسمان بالکل صاف ہو گا۔کینیڈا میں طوفانوں کو کنٹرول کرنے اور چین میں بارش برسانے کے لیے یہ طریقہ پہلے ہی استعمال کیا جا رہا ہے مگر ماہرین ماحولیات اسے منفی اثرات کا حامل قرار دیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -