شرابی مسافر نے قطر ایئر ویز کے جہاز کو "چکرا "دیا

شرابی مسافر نے قطر ایئر ویز کے جہاز کو "چکرا "دیا
شرابی مسافر نے قطر ایئر ویز کے جہاز کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) قطر ائیرویز کی امریکا سے قطر جانے والی پرواز کو ایک شرابی اور بدمست مسافر کی وجہ سے آدھا سفر طے کرنے کے بعد ہنگامی طور پر راستے میں ہی اترنا پڑگیا۔ پرواز QR702 نیویارک سے دوحہ کیلئے روانہ ہوئی تھی اور اسے تقریباً 13 گھنٹے کے سفر کے بعد منزل پر پہنچنا تھا۔ ابھی تقریباً آدھا سفر طے ہوا تھا کہ ایک مسافر نے غل غپاڑہ شروع کردیا اور جہاز میں اتنا ہنگامہ برپا کیا کہ پائلٹ نے مانچسٹر میں ہی اترنے کا فیصلہ کرلیا۔

دو سال میں 58کلو وزن کم کرنے والی خاتون کی دلچسپ کہانی

جہاز کے اترتے ہی پولیس نے شرابی مسافر کو گرفتار کرلیا جبکہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک رن وے پر ہی رکا رہا۔ مانچسٹر میں صبح 9 بجے اترنے والی پرواز نے دن ایک بجے دوبارہ دوحہ کیلئے پرواز کی۔ قطر ائیرویز کے مطابق ایک خاتون کو بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتار کر قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -