شادی کی رات، دولہا ، دلہن گرفتار

شادی کی رات، دولہا ، دلہن گرفتار
شادی کی رات، دولہا ، دلہن گرفتار
کیپشن: Arrested

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر کے ہلٹن ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس نے دلہن اور دولہا کو گرفتار کر لیا ۔ کہا گیا ہے کہ دولہا دلہن ہوٹل میں چیک ان کر رہے تھے کہ کسی بات پر وہ ہوٹل سٹاف پر گرمی کھا گئے اور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ پولیس کو بلانا پڑا گیا۔ رات ساڑھے گیارہ بجے پولیس موقع پر پہنچی تو دلہن نے سگریٹ سلگا رکھا تھا اور وہ ایشیائی گارڈوں پر نسلی تعصب سے بھرپور جملے کس رہی تھی۔ دوسری جانب 25 سالہ دولہے نے صورتحال سنبھالنے کیلئے آنے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ کافی دیر تک کوشش کے بعد بھی معاملات قابو میں نہ آئے تو پولیس نے میاں بیوی دونوں کو گرفتار کر لیا اور تھانے لے جا کر الگ الگ لاکر میں بند کر دیا۔ دونوں ابھی بھی تحقیقات کیلئے پولیس کی تحویل میں ہیں۔ چند اخبارات کی جانب سے دلہا دلہن کی گرفتاری پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے یہ ناگزیر اقدام تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -