دوران آپریشن ڈاکٹر نے مریض کے پیٹ سے 'انڈہ'نکال لیا

دوران آپریشن ڈاکٹر نے مریض کے پیٹ سے 'انڈہ'نکال لیا
دوران آپریشن ڈاکٹر نے مریض کے پیٹ سے 'انڈہ'نکال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی ڈاکٹروں نے مثانے کی تکلیف اور بار بار رفع حاجت کی شکایت محسوس کرنے والے مریض کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ایک بڑا انڈہ برآمد کرلیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایک شکل تین دلہنیں، دولہے بھی چکرا گئے
”نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن“ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک 62 سالہ شخص کثرت سے پیشاب کی حاجت کا مسئلہ لے کر ہسپتال آیا۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اس مسئلے کا شکار ہے اور ڈاکٹر اس کے ابتدائی معائنے میں مسئلے کی وجہ ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔ جب اس کا سی ٹی سکین کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں 10سینٹی میٹر لمبا اور ساڑھے سات سینٹی میٹر قطر کا ایک انڈہ موجود ہے جو مسلسل اس کے مثانے پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔ آپریشن کے بعد جب یہ انڈہ باہر نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ آنتوں میں پائی جانے والی چربی اور فائبر کا مجموعہ ہے جو کسی وجہ سے آنتوں سے نکل کر ایک بیضوی گولے کی شکل اختیار کرگئی تھی اور مرغی کے انڈے کی طرح اس کی بیرونی سطح سخت خول کی شکل اختیار کرگئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد اس شخص کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب اسے بار بار حاجت محسوس نہیں ہوتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -