بھارت میں ریپ کی ’بڑی وجہ‘ وزیر نے بتادی، دنیا ناراض

بھارت میں ریپ کی ’بڑی وجہ‘ وزیر نے بتادی، دنیا ناراض
بھارت میں ریپ کی ’بڑی وجہ‘ وزیر نے بتادی، دنیا ناراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر ملک میں خوفناک رفتار سے بڑھتے گینگ ریپ کے واقعات کی روم تھام میں مکمل ناکامی کے بعد مسلسل بہانے بازی سے کام لے رہے ہیں اور اب ایک وزیر نے بیان دیا ہے کہ بھارت کے تفریحی ساحلوں پر پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعات کی اصل وجہ عورتوں کا بکنی (مغربی عورتوں کا انتہائی مختصر لباس) پہننا ہے۔ سدین دھوالکر، جو کہ ریاست گووا میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے وزیر ہیں، کا کہنا ہے کہ گووا کے ساحل پر جنسی زیادتی کے واقعات ان لڑکیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جو بکنی پہن کر یہاں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مردوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے لہٰذا عورتیں خود احتیاط کریں اور ساحل پر بکنی پہن کر نہ آئیں۔ وزیر موصوف نے مطالبہ کیا کہ بھارتی ساحلوں پر بکنی پہننے والی لڑکیوں کا داخلہ ممنوع ہونا چاہیے اور شراب خانوں میں بھی عورتوں کے مختصر سکرٹ پہننے پر پابندی ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام معاشرے کی اخلاقی زبوں حالی اور برائی پھیلانے والے افراد اور اداروں کا قلع قمع کرنے پر تیار نہیں اور عموماً کوشش کرتے ہیں کہ عورتوں کے خلاف جرائم کا ذمہ دار بھی کسی نہ کسی طرح عورتوں کو ہی قرار دیا جائے۔ اس سے پہلے بھی ایک بھارتی وزیر یہ کہہ چکے ہیں کہ بعض دفعہ عورتوں کی عصمت دری صحیح کام ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -