برطانوی ائیرپورٹ پر اہلکار کو مسافروں کےساتھ شرمناک حرکات مہنگی پڑیں
لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے لیڈز ایئرپورٹ پر تعینات ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی سرانجام دہی کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی چھیڑ خانی کو معمول بنالیا اور تلاشی کے بہانے کئی علاقوں کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پر چھوا اور کچھ خواتین کا تو لباس اتارنے کی کوشش بھی کی۔ اکیاون سالہ مارک بینسن کے بارے میں عدالت کو بتایا گیا کہ وہ یہ بیہودہ حرکت متعدد خواتین کے ساتھ کرچکا ہے، اس نے دو خواتین کے فون نمبر حاصل کرنے کے بعد انہیں فحش تصاویر بھی بھیجیں۔ ایک نوجوان خاتون نے بتایا کہ تلاشی کے دوران بینسن نے اس کے جسم کو غیر اخلاقی انداز میں چھونا شروع کردیا اور اس کے کوٹ کے بٹن کھول کر نچلے لباس کی طرف بھی ہاتھ بڑھا دیا۔ جب خاتون نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے کہا کہ اسے معلوم ہے کہ وہ یہی چاہتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اہلکار کو یہ بھی بتایا کہ وہ اس کی بیٹی کی عمر کی ہے لیکن اسنے شرمناک حرکات جاری رکھیں۔ عدالت نے اسے مجرم قرار دے کر 70 ہفتوں کی جیل کی سزا سنادی ہے۔