کھانے میں کیا آرڈر کریں؟" پیز اہٹ" نے مشکل آسان کر دی

کھانے میں کیا آرڈر کریں؟" پیز اہٹ" نے مشکل آسان کر دی
کھانے میں کیا آرڈر کریں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ ریسٹورنٹ میں کھانے کے انتخاب کیلئے مینو پر کافی غور و خوض کے بعد بھی اپنے پسندیدہ کھانے کا انتخاب نہیں کر پاتے تو یقینا آپ کو بھی پیزا ہٹ کی نئی ایجاد کی ضرورت ہے جو محض اڑھائی سیکنڈ میں آپ کے دل کا حال جان کر آپ کو بتا دے گی کہ آپ کیا کھانا چاہ رہے ہیں۔

دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے نقصان دہ غذائیں ،جاننے کے لئے کلک کریں
عالمی شہرت یافتہ پیزا ریسٹورنٹ نے سویڈن کی کمپنی Pobii Technology سے ایک خصوصی ڈیجیٹل مینو تیار کروایا ہے جس کا سافٹ وئیر آپ کی نظروں کو ریکارڈ کرکے اندازہ لگا لیتا ہے کہ آپ کیا کھانا چاہتے ہیں۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر سائمن مور کا کہنا ہے کہ ہمارے تحت الشعور کو معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں کس کھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور غیر ارادی طور پر ہماری نظریں فوراً اس کی طرف متوجہ ہوتی ہیں۔ پیزا ہٹ کے ڈیجیٹل مینو کے سینسر بھی یہی بات ریکارڈ کرتے ہیں کہ گاہک کی نظر سکرین پر نظر آنے والی تصاویر میں سے کس کی طرف قدرتی طور پر زیادہ متوجہ ہوتی ہے۔ سکرین پر چکن، مٹن، زیتون، ٹماٹر، پیاز اور مرچوں سمیت 20تصاویر تین سیکنڈ کیلئے دکھائی جاتی ہیں اور اس دوران ہی یہ مینو بالکل درست اندازہ لگا کر آپ کو بتا دیتا ہے کہ آپ کا دل کونسا پیزا مانگ رہا ہے۔ اکثر گاہکوں نے اس مینو کا تجربہ کرنے کے بعد کہا کہ اس کا اندازہ بالکل درست نکلا اور وہ اس اچھوتے تجربے سے بہت خوش ہوئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -