کیا آپ دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی کے بارے میں جانتے ہیں ؟زندگی کی متاثر کن کہانی

کیا آپ دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی کے بارے میں جانتے ہیں ؟زندگی کی متاثر کن ...
کیا آپ دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی کے بارے میں جانتے ہیں ؟زندگی کی متاثر کن کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا کم عمر امیر ترین انسان کون سا ہے؟اکثر لوگ مارک زکر برگ کا نام لیں گے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ اب اس فہرست میں Snapchatکے خالق 24سالہ ایون سپیگل کا نام سب سے اوپر ہے۔ سپی گل نے انتہائی کم عمری میں موبائل پر فوٹو شئیرنگ کے لئے سافٹ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں :چین کا وہ امیر ترین شخص جسے KFCنے نوکری دینے سے انکار کردیاتھا

سرمایہ کاروں نے Snapchatنامی سافٹ وئیر کی قیمت 10ارب ڈالر(1000ارب روپے) لگائی ہے اور چونکہ سپیگل کے اپنی کمپنی میں شئیر 15فیصد ہیں لہذا اس کی دولت کا اندازہ 1.5ارب ڈالر ہے۔اس کی موبائل ایپ کے ذریعے روزانہ کروڑوں لوگ فوٹو شئیر کرتے ہیں اور ابھی اس سافٹ وئیر سے کوئی ریونیو نہیں کمایا جارہالیکن اس کے بڑے پیمانہ پر استعمال کی وجہ سے خیال کیا جارہا ہے یہ ایپ اربوں ڈالر کما کر دے سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاروں نے اس کی اتنی بڑی قیمت لگائی ہے۔
سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ جب یہ ایپ ریونیو کمائے گی توسپیگل کی دولت میں اضافہ ہوگا۔اتنا پیسہ ہونے کے باوجود سپی گل اپنے والدین کے گھر میں رہتا تھا اور حال ہی میں وہ جنوبی کیلیفورنیا میں اپنے گھر ،جو اس نے 33لاکھ ڈالر (33کروڑ روپے)میں خریدا ہے،میں منتقل ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -