وہ آدمی جو برف میں دھنسی گاڑی میں دو ما ہ تک زندہ رہا ،مگرکیسے؟طریقہ انتہائی دلچسپ

وہ آدمی جو برف میں دھنسی گاڑی میں دو ما ہ تک زندہ رہا ،مگرکیسے؟طریقہ انتہائی ...
وہ آدمی جو برف میں دھنسی گاڑی میں دو ما ہ تک زندہ رہا ،مگرکیسے؟طریقہ انتہائی دلچسپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)آپ نے انسانی تاریخ میں حادثات میں زندہ بچ جانے والوں کی عجیب داستانیں سن رکھی ہوں گی لیکن حال ہی میں سویڈن میں پیش آنے والے واقعہ نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں :چاند نے ٹائی ٹینک ڈبونے میں اہم کردار ادا کیا،جدید تحقیق میں انکشاف
ایک سویڈش شہری دو ماہ تک اپنی برف میں دھنسی ہوئی گاڑی میں بغیر کچھ کھائے پیئے زندہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق 44سالہ پیٹر سکائیلبرگ کی گاڑی 19دسمبر کو ’اومیا‘ شہر کے پاس ایک سڑک کے کنارے برف میں پھنس گئی تھی اور شدید برف باری کے بعد وہ اپنی گاڑی میں ہی رہا اورا س کا باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔گذشتہ جمعہ کے روز کسی طرح دو موٹرسائیکل سوار پولیس والوں نے اس کی گاڑی کو انتہائی برف میں دھنسا پایا،جب انہوں نے انتہائی کوششوں کے بعد دروازہ کھولا تو کسی نیم مردہ شخص کو پچھلی سیٹ پر کسی بیگ میں لپٹا ہوا پایا۔ بہت مشکلوں کے بعد ریسکیو حکام نے اسے گاڑی سے نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک بے جان اور انتہائی کمزور شخص گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک ’سلیپنگ بیگ‘ میں پڑا ہوا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ کیس ان کے لئے بہت ہی انوکھا ہے۔ نورلینڈ یونیورسٹی ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اُلف سگربرگ کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ جب اس کی گاڑی کو برف نے ڈھانپ لیا ہو تو اس گاڑی نے ایک Igloo(برف کا گھر) کا کردار ادا کیا ہو اور اس کی گاڑی کا اندر کا درجہ حرارت اس لیول پر رہا ہو کہ جس میں وہ زندہ رہا۔لیکن ایک برطانوی ڈاکٹر سٹیفن برینتھ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا جسم کا درجہ حرارت کم ہوگیا تھا جو اسے برفانی ریچھ کی ہائبرنیٹ موڈ میں لے گیا اور وہ زندہ رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -