فیسبک کو اظہار محبت کاذریعہ کون لوگ بناتے ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا

فیسبک کو اظہار محبت کاذریعہ کون لوگ بناتے ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا
فیسبک کو اظہار محبت کاذریعہ کون لوگ بناتے ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا کہ لوگ فرصت کے اوقات دوستوں کے ساتھ گزارتے تھے اور دوستی اور دل لگی سے لے کر عشق و محبت کے معاملات تک فطری انداز میں سرانجام پاتے تھے مگر آج تعلقات بننے سے لے کر بگڑنے تک تمام معاملات سماجی رابطے کی ویب سائٹوں مثلاً فیس بک پر سرانجام پاتے ہیں۔

شادی کی پہلی رات دلہن نے دولہا کی پٹائی کردی

برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق آج کے شرمیلے اور کم ہمت نوجوان صنف مخالف سے دوستی یا محبت کا اظہار براہ راست کرنے سے گھبراتے ہیں اور اس مقصد کیلئے فیس بک، واٹس ایپ یا دیگر ایسی ہی ویب سائٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔

سوناکشی کی ساتھی اداکار کو دھمکی
 تحقیق میں شامل 2000 نوجوانوں میں سے تقریباً 20 فیصد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے صنف مخالف سے دوستی کا آغاز فیس بک کے ذریعے کیا اور بعد میں بھی یہ سلسلہ زیادہ تر فیس بک کے پرائیویٹ میسجز کے ذریعے ہی چلتا رہا۔ صرف 50 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ وہ ٹیکسٹ میسج یا فیس بک کے بغیر بھی اظہار محبت کی کوشش کر سکتے ہیں جبکہ 33 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ فون کرکے دل کا حال بتانے کی ہمت نہیں کر سکتے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ موبائل فون میسج اور فیس بک جیسی سہولتوں نے جہاں رابطے اور اظہار محبت کو کسی حد تک آسان بنا دیا ہے وہیں براہ راست انسانی تعلقات کو بہت کم کر دیا ہے جسے صحت مند رویہ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -