میاں بیوی کی" پرُشور محبت"نے اہل محلہ کو اذیت میں مبتلاکر دیا ،معاملہ عدالت پہنچ گیا

میاں بیوی کی" پرُشور محبت"نے اہل محلہ کو اذیت میں مبتلاکر دیا ،معاملہ عدالت ...
میاں بیوی کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ہمسایوں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے والے اور زحمت کا باعث بننے والے لوگ کافی عام پائے جاتے ہیں لیکن آپ نے ایسے مسئلے کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہو گا جو برطانوی خاتون کیرولین کے ہمسایوں کو پیش آ رہا ہے۔

سعودی ’بابے ‘ نے محبت کی انوکھی داستان رقم کر دی،جاننے کے لئے کلک کریں

اس خاتون کے ہمسایوں کی زندگی ان قابل اعتراض آوازوں کی وجہ سے عذاب بن چکی ہے جو رات کے وقت اس کے گھر سے آتی ہیں۔ شمال مشرقی لندن کے علاقے ٹائن اینڈ وئیر میں رہنے والی اس خاتون کے متعدد ہمسایوں کا کہنا ہے کہ جونہی رات ڈھلتی ہے تو کیرولین کے گھر سے کراہنے اور چیخنے چلانے کی ایسی آوازیں آنا شروع ہو جاتی ہیں کہ جنہیں سن کر وہ سخت شرمندہ ہوتے ہیں اور گھر والوں کیلئے ایک دوسرے سے نظریں ملانا مشکل ہو جاتا ہے اور یہ عذاب رات کے کسی بھی پہر نازل ہو سکتا ہے۔ اس مسئلے کی وجہ سے پچھلے چند سالوں کے دوران 30 دفعہ پولیس کو بلوایا جا چکا ہے اور بار بار وارننگ کے باوجود باز نہ آنے پر خاتون کو دو ماہ کی قید بھی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب کیرولین اور اس کے شوہر سٹیو کا کہنا ہے کہ انہیں خود پر قابو نہیں رہتا اور وہ نہیں جانتے کہ کس وقت معاملات ان کے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔ سارے علاقے میں بدنامی، بار بار پولیس کے چکروں اور جیل کی سزا کے باوجود کیرولین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اوپر طاری ہونے والی کیفیت کو دبا نہیں سکتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -