چینی شہری بیگم سے معافی مانگتے ہوئے ، غلطی جان کر آپ ہنس پڑیں گے

چینی شہری بیگم سے معافی مانگتے ہوئے ، غلطی جان کر آپ ہنس پڑیں گے
چینی شہری بیگم سے معافی مانگتے ہوئے ، غلطی جان کر آپ ہنس پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی شہر ہانگ زو میں ایک فلیٹ کے باہر ایک صاحب سخت سردی میں صرف پتلون پہنے گھٹنوں کے بل بیٹھے بالائی منزل کی کھڑکی کی طرف منہ کئے مسلسل معافیاں مانگ رہے تھے۔ جب یہ سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا تو نہ صرف اردگرد کے لوگ اکٹھے ہو گئے بلکہ مقامی میڈیا کے رپورٹر بھی جمع ہو گئے جن میں سرکاری نیوز ایجنسی کا ایک نمائندہ بھی تھا۔ اس نمائندے کا کہنا ہے کہ وینگ نامی یہ شخص ایک کمپوٹر کی ببورڈ کے اوپر گھٹنے رکھے اپنی بیگم سے معافیاں مانگ رہا تھا۔ وہ مسلسل کہہ رہا تھا کہ ”جانو اس دفعہ معاف کر دو آئندہ یہ غلطی نہ ہو گی“۔

ے وفا جوڑوں کو پکڑنے والی جاسوس نے بے وفائی کی 5 نشانیاں بتا دیں
صحافی کے اصرار پر اس شخص نے بتایا کہ وہ بیگم کو تنخواہ وقت پر نہیں دے پایا جس کی سزا کے طور پر اسے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی بیگم سے بہت محبت کرتا ہے اور اس کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن بیگم تنخواہ کے معاملے میں بہت سخت ہے۔ جب نمائندے نے جہاں جمع لوگوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ وینگ کی بیگم کا موقف ہے کہ وہ اکثر اپنے اللے تللوں پر رقم اڑا دیتا ہے اور اس کیلئے گھر کے اخراجات چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگرچہ وینگ کا کہنا تھا کہ اسے پہلی دفعہ گھر سے نکالا گیا ہے مگر پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ اسے پہلے بھی کئی دفعہ یہی سزا مل چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -