اپنی شادی پر دولہا دلہن نے کیا ایسا کام کہ مہمانوں کی خوف سے جان نکال دی

اپنی شادی پر دولہا دلہن نے کیا ایسا کام کہ مہمانوں کی خوف سے جان نکال دی
اپنی شادی پر دولہا دلہن نے کیا ایسا کام کہ مہمانوں کی خوف سے جان نکال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر میں ہونے والی ایک شادی میں شریک مہمان اس وقت دہشت زدہ رہ گئے جب ©"داعش" کے جنگجوﺅں نے اچانک تقریب پر دھاوا بول دیا اور دلہن اور دولہے کو ایک پنجرے میں بند کردیا۔ حال ہی میں داعش نے اردن کے ایک پائلٹ کو پنجرے میں بند کرکے جلا کر ہلاک کردیا تھا اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پرجاری کی گئی جسے دیکھ کر ساری دنیا میں لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب دولت اسلامیہ سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرے گا:برطانوی میڈیا

مصری شادی میں جب دلہن اور دولہے کو جنگجوﺅں نے پنجرے میں بند کیا تو مہمانوں کے ذہن میں پائلٹ کی ہلاکت کے مناظر تازہ ہوگئے اور وہ خوف سے چیخنے چلانے لگے۔ اسی دوران مہمان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پنجرے میں قید دولہا رقص کررہا تھا اور نہایت خوش نظر آرہا تھا۔ بعد ازاں دولہے نے انکشاف کیا کہ یہ دلہن اور مہمانوں کو سرپرائز دینے کا ایک طریقہ تھا اور جنگجو نظر آنے والے لوگ دراصل اس کے دوست تھے۔ دولہے کے اس شرمناک مذاق پر مہمانوں نے لطف اندوز ہونے کی بجائے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور ان میں سے اکثر اسے لعن طعن کرتے ہوئے تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ واقعہ مصری دارالحکومت کے شمالی علاقے منوفیہ میں پیش آیا تاہم اس کی ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہے کہ تقریب میں شامل مہمانوں اور شادی کرنے والے جوڑے کا تعلق کس قبیلے یا مذہب سے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -