ایمانداری کیا ہوتی ہے،پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بیرون ملک گوروں کو بھی سکھادیا

ایمانداری کیا ہوتی ہے،پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بیرون ملک گوروں کو بھی ...
ایمانداری کیا ہوتی ہے،پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بیرون ملک گوروں کو بھی سکھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک ایماندار پاکستانی ڈرائیور نے نوٹوں سے بھرا بیگ مسافر کو واپس کرکے نہ صرف اسے بھاری نقصان سے بچالیا بلکہ برطانوی شہریوں اور حکام کے بھی دل جیت لئے۔
ایڈریئن کوئین نامی تاجر 55 سالہ ٹیکسی ڈرائیور محمد نثار کے ساتھ ویسٹ مڈ لینڈز کے والسال ریلوے سٹیشن پہنچے تھے اور منزل پر پہنچتے ہی جلدی کی وجہ سے 10 ہزاربرطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 15 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے) ٹیکسی میں ہی بھول کر ریلوے سٹیشن کی طرف بڑھ گئے۔

لوگوں کو لوٹنے کا ’پاکستانی طریقہ ‘دبئی میں آزماتے دو شہری گرفتار، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

ایڈریئن کا کہنا ہے کہ جب انہیں خیال آیا کہ وہ رقم ٹیکسی میں ہی بھول گئے تھے تو ان کا دل ڈوب گیا کیونکہ اس رقم کے بغیر ان کے کاروبار کا برباد ہو جانا یقینی تھا۔ وہ فوری طور پر واپس پلٹے اور کچھ دیر بعد ٹیکسی سٹینڈ پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ڈرائیور محمد نثار رقم کا تھیلا اپنے پاس رکھ کر ان کے منتظر تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈرائیور کو بتایا کہ تھیلے میں اخبار یا سینڈوچ نہیں بلکہ ان کی 10 ہزار پاﺅنڈ تھے۔

فصلوں میں لگے پتلے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کسان کی جان لے گئی ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
 پاکستانی ڈرائیور کی غیر معمولی ایمانداری سے متاثر ہوکر ایڈریئن نے انہیں اپنے گھر پر خصوصی دعوت کے لئے بلایا اور انہیں انعام بھی دیا جس کے ساتھ ایک تحریر بھی منسلک تھی جس پر لکھا، ”دنیا میں میرے بہترین دوست کے لئے۔“ ایڈریئن نے رقم واپس ملنے پر برطانوی حکام کے سامنے بھی پاکستانی ڈرائیور کے بلند کردار کو خوب سراہا۔ واضح رہے کہ محمد نثار اس سے پہلے بھی کئی مسافروں کو قیمتی اشیاءلوٹاچکے ہیں اور ایک مسافر کا پرس اور 150 پاﺅنڈ کی رقم لوٹانے کے لئے وہ اس کے گھر بھی پہنچ گئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -