دادا کی چھ سالہ پوتی سے گری ہوئی حرکت،غیروں نے آکر بچا لیا

دادا کی چھ سالہ پوتی سے گری ہوئی حرکت،غیروں نے آکر بچا لیا
دادا کی چھ سالہ پوتی سے گری ہوئی حرکت،غیروں نے آکر بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ایک معمر شخص رقم نہ ہونے کے باعث ایک عوامی حمام پر اپنی ننھی پوتی کو بطور ضمانت جمع کروا کر چلا گیا اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود اسے لینے کے لئے واپس نہ آیا۔

انٹرنیٹ کے نشے سے نجات کے لیے چینی نوجوان کا انتہائی اقدام ، جسم کا اہم حصہ ہی
جنوبی چین کے شہر کن مینگ میں واقع عوامی حمام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضعیف شخص 6 سالہ ننھی بچی کے ساتھ آیا۔ اس نے غسل کیا اور مساج کروایا اور جب ادائیگی کا وقت آیا تو اس نے اعلان کردیا کہ وہ رقم گھر بھول آیا ہے اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ بچی کو بطور ضمانت اپنے پاس رکھ لیں اور وہ جلد رقم لے کر واپس آرہا ہے۔ اب اس بات کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے جبکہ معمر شخص ابھی تک واپس نہیں آیا ہے۔ حمام کے منیجر چالیس سالہ می وین نے بتایا کہ بچی کا نام سیاﺅ ہے۔ وہ شروع میں نہایت پریشان اور اداس رہی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس نے ملازمین کے ساتھ دوستی کرلی ہے اب اس کی رہائش کے لئے ایک الگ جگہ مختص کردی گئی ہے جہاں اس کے آرام کے لئے نرم بستر بنادیا گیا ہے اور ٹی وی کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہے۔ انتظامیہ بچی کا ہر طرح سے خیال رکھ رہی ہے اور اس کے متعلق مقامی میڈیا میں خبریں بھی دی گئیں ہیں جبکہ اخبارات میں مضامین بھی چھاپے گئے ہیں لیکن اسے چھوڑ کر جانے والا ضعیف شخص اب تک واپس نہیں آیا ہے۔
چین میں اب بھی عوامی حمام پائے جاتے ہیں جنہیں عام طور پر وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جنہیں گھر پر گرم پانی کی سہولت میسر نہیں ہوتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -