کیاآپ کو معلوم ہے کہ دیوار چین کیوں بنائی گئی ؟انتہائی دلچسپ معلومات

کیاآپ کو معلوم ہے کہ دیوار چین کیوں بنائی گئی ؟انتہائی دلچسپ معلومات
کیاآپ کو معلوم ہے کہ دیوار چین کیوں بنائی گئی ؟انتہائی دلچسپ معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دیوار چین دنیا کے عظیم ترین عجوبوں میں شمار ہوتی ہے اور اگرچہ تقریباً ہر ایک نے اس کے بارے میں سن رکھا ہے مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ عظیم دیوار کس نے تعمیر کی اور کیوں تعمیر کی۔

مزید پڑھیں:سستی ترین منگنی کی انگوٹھی کے شادی پر حیران کن اثرات
 زمانہ قبل از مسیح میں چین چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹا ہوا تھا اور ان ریاستوں نے اپنی اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بڑی بڑی دیواریں تعمیر کررکھی تھیں۔ جب قن سلطنت (221سے 206 قبل مسیح) کے دور میں چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو ملا کر متحدہ سلطنت چین کی بنیاد رکھی گئی تو شہنشاہ قن شی ہوانگ کے دور میں مختلف علاقوں کی سرحدوں کو ملا کر ایک بڑی اور عظیم الشان دیوار بنانے کا کام شروع کیا گیا۔ ابتدائی طور پر قن، یاﺅ اور یان سلطنت کی دیواروں کو ملا کر ایک بڑی دیوار بنائی گئی جو کہ پانچ ہزار کلومیٹر طویل تھی۔ اس کے بعد اگلے دو ہزار سال کے دوران مختلف شہنشاہوں کے عہد میں اس دیوار کی مضبوطی اور لمبائی میں اضافہ کیا جاتا رہا۔
 آج نظر آنے والی دیوارِ چین کا بڑا حصہ منگ سلطنت (1368ءسے 1644ئ) میں تعمیر کیا گیا۔ اگرچہ قدیم دور میں اس دیوار کا مقصد چین کو سلطنت منگولیہ کے حملوں سے بچانا تھا لیکن بعد میں اس دیوار نے ایک مشہور ترین سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کرلی اور آج بھی لاکھوں سیاح ہر سال اسے دیکھنے کے لئے چین کا رخ کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -