سائنس نے مرَدوں کا پول کھول دیا ،بیگمات کو خوفز دہ کر دیا

سائنس نے مرَدوں کا پول کھول دیا ،بیگمات کو خوفز دہ کر دیا
سائنس نے مرَدوں کا پول کھول دیا ،بیگمات کو خوفز دہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) آکسفرڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وفا یا بے وفائی انسانی فطرت میں ہوتی ہے اور اب اسی تحقیق میں اضافہ کرتے ہوئے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ مردوں میں سے تقریباً 57 فیصد اور خواتین میں سے 47 فیصد فطری طور پر ہی بے وفائی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:چینی شہری بیگم سے معافی مانگتے ہوئے ، غلطی جان کر آپ ہنس پڑیں گے
 سائنسی جریدے ”بائیولوجی لیٹرز“ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انسانی ہاتھ کی انگلیاں بڑی حد تک جنسی رویے کی عکاس ہوتی ہیں۔ ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ جن لوگوں میں انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی کی نسبت لمبی ہوتی ہے ان میں بے وفائی اور جنس مخالف کے ایک سے زائد افراد کی طرف مائل ہونے کا رویہ بھی زیادہ پایا جاتا ہے۔ سائنسدان اسے 2D:4D نسبت کا نام دیتے ہیں۔
 تحقیق میں یہ بھی معلوم کیا گیا ہے کہ بے وفائی اور صنف مخالف کے ایک سے زائد فرد کی طرف مائل ہونے کا رویہ مردوں میں خواتین کی نسبت خاصا زیادہ پایا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس وفا شعاری اور ایک ہی شریک حیات تک محدود رہنے کا رجحان خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -