'حسن 'میں اضافے کا شوق،دوشیزہ کو بہت مہنگا پڑا،موت سے بال بال بچ گئی

'حسن 'میں اضافے کا شوق،دوشیزہ کو بہت مہنگا پڑا،موت سے بال بال بچ گئی
'حسن 'میں اضافے کا شوق،دوشیزہ کو بہت مہنگا پڑا،موت سے بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅ پالو (نیوز ڈیسک) برازیل کے بدنامِ زمانہ مقابلہ حسن ”مس بم بم“ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی حسینہ کو مقابلہ جیتنے کی خواہش میں جسم کے نازک حصوں کی پلاسٹک سرجری کروانے کا بہت ہی خوفناک انجام دیکھنا پڑگیا ہے۔

کپڑوں کو ڈرائی کلین کرنے کی دلچسپ تاریخ جاننے کیلئے کلک کریں
ستائیس سالہ اینڈرسیا نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کیلئے اپنے کولہوں اور رانوں کو بڑا اور نمایاں کرنے کی خاطر اُن میں ہائیڈروجیل اور PMMA کے انجکشن لگوائے۔ اس نے مقابلے میں دوسری پوزیشن اور ڈھیر ساری شہرت تو حاصل کرلی لیکن گزشتہ سال جولائی میں اس کے جسم میں داخل کئے گئے مصنوعی مادے گلنا سڑنا شروع ہوگئے اور وہ خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئی۔
معاملہ اس قدر خطرناک ہوگیا کہ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اگر اس کی ٹانگیں کاٹی نہ گئیں تو اس کی موت واقعہ ہوجائے گی۔
اینڈرسیا کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں اس کی رانوں اور کولہوں پر عبرتناک زخم دیکھے جاسکتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس کی ٹانگیں کاٹے بغیر اب اس کے زخم بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور وہ امید کررہی ہیں کہ جلد چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گی، البتہ انہوں نے دوبارہ اپنے جسم کے ساتھ کھیلنے سے توبہ کرلی ہے۔ وہ اس سے پہلے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ جنسی تعلقات کا دعویٰ کرکے بھی دنیا میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -