چین کا درد ناک اور خوفناک میلہ

چین کا درد ناک اور خوفناک میلہ
چین کا درد ناک اور خوفناک میلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) انسان اپنی تفریح کیلئے جانوروں کو استعمال کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا مگر شمالی چین کے دیہاتی لوگ جانوروں کے ذریعے تفریح حاصل کرنے میں سفاکی کی تمام حدوں کو پار کر گئے ہیں۔ چینی اور غیر ملکی تنظیموں کی طرف سے کتوں کی لڑائی کی ایک خوفناک قسم کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ناصرف اس کی حوصلہ شکنی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے بلکہ اس بے رحمی کے مرتکب ہونے والوں کو عبرتناک سزائیں دینے کیلئے بھی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ شمالی چین کے شانشی صوبہ کے دیہاتوں میں کتے لڑانے کا شوق بہت عام پایا جاتا ہے اور اس شرمناک شوق کا دلخراش پہلو یہ ہے کہ جب تک ایک کتے کی موت نہ ہو جائے تب تک لڑائی کا خاتمہ نہیں ہوتا۔

وہ خوفناک قبیلہ جو انسانی گوشت کھاتا اور کھوپڑیوں میں پیشاب پیتا ہے
ظالم دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ وہ کتوں کی روائتی لڑائی کے خلاف احتجاج اور مہم کا مقصد سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ وہ یہ کام محض تفریح کی خاطر کرتے ہیں اور اگر انسانوں کی تفریح کیلئے کسی جانور کی موت بھی ہو جائے تو اس میں کون سی معیوب بات ہے۔ واضح رہے کہ ان دیہاتوں میں کتوں کی لڑائی کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جاتے ہیں جن میں ہر سال سینکڑوں معصوم کتوں کو دردناک انجام سے دوچار کر دیا جاتا ہے۔ ان مقابلوں کے فاتحین کو بطور انعام سگریٹ کی ڈبی دی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -