مسلمان تفریح کے لیے کن ممالک کا رخ کرتے ہیں؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

مسلمان تفریح کے لیے کن ممالک کا رخ کرتے ہیں؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف
مسلمان تفریح کے لیے کن ممالک کا رخ کرتے ہیں؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں سیاحوں کے پسندیدہ مقامات تو بہت ہیں مگر ان میں سے اکثر مسلمانوں کی اخلاقیات اور تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم سیاحوں کی اکثریت سیر و سیاحت کے لئے اسلامی دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کا رُخ کرتی ہے۔
بین الاقوامی کمپنی ماسٹر کارڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلمان سیاحوں کی پسندیدہ ترین منزل ملائیشیا ہے جبکہ اس کے بعد ترکی اور متحدہ عرب امارات کا نمبر آتا ہے۔ ٹاپ تھری ممالک کے بعد سعوی عرب، قطر اور انڈونیشیا بھی مسلمانوں کے پسندیدہ سیاحتی مقامات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسلمان سیاح ان ممالک کی سیر و سیاحت اس لئے بھی پسند کرتے ہیں کہ یہاں انہیں حلال خوراک، مساجد اور اپنی اخلاقی اقدار کے مطابق ہوٹل، ریسٹورنٹ اور شاپنگ سنٹرز بآسانی مل جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں ملائیشیا کے دو بڑے فضائی حادثوں کے باوجود یہ ملک مسلمان سیاحوں کی پسندیدہ ترین منزل ہے۔

نبی کریم ﷺ کی جانب سے لکھوایا جانے والاآج کے مسلمانوں کے لیے سبق آموز خط

مزید :

ڈیلی بائیٹس -