افغان مرَدوں نے برقعے پہن لیے کیونکہ۔۔۔
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں خواتین کی اکثریت گھروں سے باہر نکلنے کے لئے برقع پہنتی ہے مگر جب مردوں کا ایک گروپ برقعے پہن کر سڑکوں پر نکلا تو سب انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کابل کی سڑکوں پر درجنوں مرد چمکدار نیلے برقعے پہن کر گھومتے ہوئے دیکھے گئے اور عام لوگ اس عجیب و غریب منظر کو رُک رُک کر دیکھتے رہے۔ ان مردوں کا کہناہے کہ وہ خواتین کے حقوق اور آزادی کے لئے باہر نکلے ہیں اور برقعے پہننے کا مقصد خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔
جنسی روابط کا الزام ، سعودی جج کے دلچسپ فیصلے نے تہلکہ مچادیا
افغانستان میں نوے کی دہائی میں طالبان کے سخت قوانین کے نتیجے میں خواتین کا برقعے کے بغیر گھر سے باہر آنا ممنوع قرار دے دیا گیا تھا اور اب یہ محسوس کیا جارہا تھا کہ امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کے بعد وہی دور واپس آجائے گا۔ برقع پوش مردوں کا کہنا ہے کہ وہ اسی مسئلے کی طرف توجہ دلانے کے لئے برقعے پہن کر نکلے ہیں تاکہ یہ محسوس کرسکیں کہ برقع پہن کر زندگی گزارنا کیسا لگتا ہے۔