خواتین کی لمبی عمرکا راز سائنس نے بتا دیا

خواتین کی لمبی عمرکا راز سائنس نے بتا دیا
خواتین کی لمبی عمرکا راز سائنس نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بظاہر تو معاشرے میں مرد غالب نظر آتے ہیں اور ان کے مقابلہ میں خواتین کی زندگی مصائب کا شکار نظر آتی ہے لیکن ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ نہ صرف مردوں کی زندگی خواتین کی نسبت زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ ان کی زندگی خواتین کی نسبتاً اوسطاً 33 فیصد تک کم ہوتی ہے، یعنی بیچارے نہ صرف سخت ذہنی تناﺅ کا شکار رہتے ہیں بلکہ مر بھی جلدی جاتے ہیں۔

لمبی جوانی کے لیے ایک گولی ،روسی سائنسدان کی ناقابل یقین ایجاد ،جاننے کے لئے کلک کریں
 یہ اہم تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر میں کی گئی اور اس میں خواتین اور مردوں پر دباﺅ اور ان کی عمر کا تقابلی مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈیوڈ ہاسکن کا کہنا ہے کہ ان کے سامنے آنے والے نتائج حیران کن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لمبی زندگی کیلئے ذہنی دباﺅ کا کم ہونا اور محفوظ ماحول کا دستیاب ہونا بنیادی ترین ضرورتیں ہیں لیکن مردوں کو بچپن سے ہی صنف مخالف کے حصول کیلئے آپس میں سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور یہ مقابلہ اور اس کے نتیجہ میں بے پناہ ذہنی دباﺅ ساری عمر جاری رہتا ہے، جبکہ خواتین کے ذہن پر صنفِ مخالف کے حصول کیلئے دباﺅ نسبتاً بہت کم ہوتا ہے۔ اسی طرح خواتین کو زندگی کے خطرات کا بھی اتنا سامنا نہیں کرنا پڑتا جتنا کہ مردوں کو کرنا پڑتا ہے۔ یہ دو عوامل ہی وہ بنیادی وجہ ہیں کہ جن کے باعث مردوں کی اوسط عمر خواتین کی نسبت تقریباً 33 فیصد کم ہوتی ہے اور وہ بہت جلد دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -