مغٖربی عوام کا نیا شوق بچے" پیدا" کرنے والی ویب سائٹس بھی آ گئیں
لندن(نیوزڈیسک)ایک زمانہ تھا جب والدین نئے آنے والے بچے کا انتظار کیا کرتے تھے لیکن مغربی دنیا نے اب یہ عمل بھی ویب سائٹس کے حوالے کردیا ہے۔ برطانیہ میں کئی ایسی ویب سائٹس کا م کررہی ہے جو بچہ پیدا کرنے میں جوڑوں کی مدد کرتی ہیں اور اب تک ہزاروں جوڑوں نے ان سے فائدہ اٹھایا ہے۔
یہ ویب سائٹس ڈیٹنگ ویب سائٹس کی طرح لوگوں کی تفصیلات لے کر انہیں مختلف آپشنز دیتی ہیں اور لوگ اپنی مرضی سے بچے کا انتخاب کرتے ہیں۔Co-ParentMatch.com اور PollenTree.com نامی ویب سائٹس کچھ سال سے کام کررہی ہیں جو کہ لوگوں کو اولاد پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
اہرام مصر کو جانے والا راستہ مل گیا جاننے کیلئے کلک کریں
Co-ParentMatch.com ویب سائٹ کے بانی پیٹرک ہیری سن کا کہنا ہے کہ خواتین کے لئے ان کی ویب سائٹ بہترین متبادل کے طور پر کام کررہی ہے۔ ان ویب سائٹس پر لوگوں کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں آپشن دی جاتی ہے۔ جو مردرضاکارانہ طور پر اپنے سپرمز دینا چاہیں ان سے معاہدے کے بعد ان کے سپرمز لے لئے جاتے ہیں اور انہیں ضرورت مند والدین کو دے دیا جاتا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سپرم دینے والے شخص کو بچے کے اوپر کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ 40سالہ شخص سائمن واٹسن نامی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 15سالوں میں وہ 500سے زائد بچوں کے پیدا ہونے میں مرکزی کردار ادا کر چکا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ان بچوں کی سالگرہ میں جاتا ہے اور کافی خوشی محسوس کرتا ہے۔ لیکن ان ویب سائٹس پر کچھ لوگ تنقید بھی کر رہے ہیں ۔میرج فاﺅنڈیشن کے ریسرچ ڈائریکٹر ہیری بینسن کا کہنا ہے کہ والدین کا یہ عمل انتہا درجے کی خود غرضی ہے۔