وہ معمولی غلطیاں جو آپ کامستقبل تباہ کر دیں

وہ معمولی غلطیاں جو آپ کامستقبل تباہ کر دیں
وہ معمولی غلطیاں جو آپ کامستقبل تباہ کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) سہانے مستقبل کا خواب ہر انسان دیکھتا ہے لیکن بعض اوقات انتہائی چھوٹی غلطی کی وجہ سے یہ تباہ ہو جاتا ہے۔ کامیاب لوگوں نے چند ایسی معمولی غلطیوں کے بارے میں بتایا ہے اور جن سے اجتناب کر کے آپ بھی کامیاب مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیے ان معمولی غلطیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

فرانسیسی میگزین کے دفتر پر حملہ، چیف ایڈیٹر سمیت 12 افراد ہلاک ،جاننے کیلئے کلک کریں
بغیر سوچے سمجھے دوسروں کا وقت برباد مت کریں
اپنے وقت کے ساتھ ساتھ دوسروں کے وقت کی بھی قدر کریں۔ کبھی یہ مت سمجھیں کہ اگر آپ فارغ ہیں تو دوسرا شخص بھی ایساہی ہے اور وہ آپ کو پورا وقت دے گا۔ اکثر جب آپ کو کوئی ضروری کام ہو تو آپ دوسروں کے ساتھ بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے،اسی طرح آپ کو چاہیے کہ دوسروں کے وقت کو بھی قیمتی سمجھیں۔
لوگوں کو ہر گز نظر انداز مت کریں
ہم اپنے اردگرد کئی ایسے لوگوںکو دیکھتے ہیں جو ہمارے لئے بالکل فضول سے ہوتے ہیں۔ کبھی کسی جم میں ایسے شخص کو بھی دیکھتے ہیں جس کا وزن بہت زیادہ ہواور وہ اسے کم کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہم اس کی کوشش کی طرف توجہ دینے کی بجائے دل ہی دل میں اس کا مذاق اڑاتے ہیں جو کہ ایک منفی عمل ہے۔ ہمیں کبھی بھی کسی شخص کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور ہر شخص کو اہم سمجھنا چاہیئے۔
کبھی بھی لوگوں کو ان کی ضرورت میں تنہا مت چھوڑیں
کچھ لوگ بہت مجبور ہوجاتے ہیں اور آپ سے کسی فائدے یا مالی معاونت کی درخواست کرتے ہیں۔ اگر آپ اس پوزیشن میں ہوں کہ ان کی مدد کی جاسکے تو ضرور ان کی مدد کریں اور ہرگز ان کی ضرورت کو نظر انداز مت کریں۔
بلاوجہ سوال نہ کریں
سوال پوچھنا ایک اچھی بات ہے لیکن بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ بلا وجہ بات کرنے یا اسے طول دینے کے لئے سوال پوچھتے ہیں اور یہ عادت دوسروں کو بہت ناگوار گزرتی ہے لہذا ایسی عادت سے دور رہنا آپ کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔
تمہیں معلوم ہے کہ میں کون ہوں
آپ نے اکثر ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہوگا جو کہتے ہیں کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں۔ جب بھی آپ کسی ایسے انسان سے ملتے ہیں تو یقیناآپ کو وہ بہت برا لگتا ہے۔ اسلئے ضروری ہے کہ آپ بھی کسی بھی ایسے جملے کو ہرگز ادا مت کریں۔
بے وقت بات کرنا
کچھ لوگوں کو موقع کی نزاکت کا احساس نہیں ہوتا اور وہ موقع کی مناسبت سے بات نہیں کرتے۔ یہ ایک بری عادت ہے اور اگر آپ اس عادت کا شکار ہیںتو اس سے پرہیز کریں کیونکہ یہ آپ کے مستقبل کے لئے نقصان دہ ہے۔

دوسروں کا مذاق مت اڑائیں
بعض اوقات کچھ لوگ ایسی بات کر جاتے ہیں کہ جسے سن کر ہم ہنس پڑتے ہیںاور بعض اوقات ہم کسی کو بات بات پر تنقید کا نشانہ بنا کر اس کا مذاق اڑاتے ہیں ، کچھ لوگوں کے لئے یہ ایک عام سی چیز ہے لیکن اگر اسے زندگی کا حصہ بنا لیا جائے تو کافی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ایسی باتوں سے اجتناب کیا جائے۔
اپنی رائے دوسروں پر ٹھونسنا
کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنی رائے دوسروں پر ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ایک بری بات ہے۔ اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو دوسروں کی بات بھی سنیں اور اپنی بات دوسروں پر مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -