امریکی خاتون نے سابق شوہر کی جانب سے 100 ارب روپے کا چیک مسترد کردیا

امریکی خاتون نے سابق شوہر کی جانب سے 100 ارب روپے کا چیک مسترد کردیا
امریکی خاتون نے سابق شوہر کی جانب سے 100 ارب روپے کا چیک مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) طلاق کے بعد میاں بیوی میں مشترکہ اثاثہ جات کی تقسیم پر عموماً جھگڑا ہو جاتا ہے اور اکثر لاکھوں کا لین دین کر کے ہی بات ختم ہوتی ہے لیکن امریکہ میں ایک طلاق کے بعد خاوند کو سابقہ بیوی کی خدمت میں تقریباً ایک ارب ڈالر (تقریباً100 ارب پاکستانی روپے) کا چیک پیش کرنا پڑ گیا اور اس سے بھی زیادہ حیرتناک بات یہ ہے کہ خاتون نے یہ کہہ کر چیک ٹھکرا دیا کہ اتنی کم رقم کی پیشکش کھلی بے انصافی ہے۔

چینی پولیس نے دودھ کے شرمناک کاروبار میں ملوث گروہ پکڑ لیامزید جاننے کیلئے کلک کریں
تیل کی صنعت میں نمایاں ترین ناموں میں شمار ہونے والے ہیرالڈ ہیم اور ان کی سابقہ بیوی سواین ارنال 26 سال تک اکٹھے رہنے کے بعد علیحدہ ہو گئے تھے۔ سواین نے ہیرالڈ کے اثاثہ جات میں سے اپنا حق لینے کیلئے عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ مقدمے کی طویل کارروائی کے دوران ہیرالڈ سابقہ بیوی کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا فارم، 50 لاکھ ڈالر کے 2 گھر اور 8 لاکھ ڈالر کی رقم پہلے ہی پیش کر چکے ہیں اور اب ایک ارب ڈالر کا چیک بھی پیش کیا تھا لیکن سواین کا کہنا ہے کہ ہیرالڈ کی دولت تقریباً 18 ارب ڈالر ہے اور انہیں ایک ارب ڈالر کا چیک پیش کرنا صریحاً ناانصافی ہے۔ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور تاحال یہ واضح نہیں کہ معاملہ کتنے میں طے ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -