عامر خان پر شرمنا ک الزامات،اہلیہ نے بھرپور جواب د ے دیا

عامر خان پر شرمنا ک الزامات،اہلیہ نے بھرپور جواب د ے دیا
عامر خان پر شرمنا ک الزامات،اہلیہ نے بھرپور جواب د ے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ایم ٹی وی کی خوبصورت حسینہ لتائشہ گریس نے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان پر شرمناک الزامات لگائے تو ان کی شریک حیات اپنے خاوند کے دفاع میں آگے آگئیں اور اپنے تیکھے جوابات سے لتائشہ کے دانٹ کھٹے کردئیے۔

مزید پڑھیں:وہ مریض جس نے ہسپتال انتظامیہ کی ناک میں دم کردیا
لتائشہ نے عامر خان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 2ہزار برطانوی پاؤنڈ کے بدلے ایک نائٹ کلب کے باتھ روم میں اکٹھے جانے کی درخواست کی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے باکسر کی درخواست کر احمقانہ قرار دے کر رد کردیا تھا۔ عامر خان کی شریک حیات 23 سالہ فریال مخدوم خان نے لتائشہ کے الزامات کو بے بنیاد اور شرمناک قرار دیا ہے اور اسے سستی شہرت کی طلبگار قرار دیا ہے۔ فریال کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عالمی شہرت یافتہ باکسر ہیں اور دنیا بھر میں ایک سلیبرٹی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ لتائشہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ان پر گھٹیا الزامات لگارہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر کے کردار کو دنیا جانتی ہے اور اس طرح کی کردار کشی سے ان کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا، البتہ لتائشہ نے اپنی اصلیت واضح کر دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -