جرمنی کی ایک خاتون نے فرانس کی مفت سیر کرنے کی خاطر خود کو شرمناک حد تک گرالیا

جرمنی کی ایک خاتون نے فرانس کی مفت سیر کرنے کی خاطر خود کو شرمناک حد تک گرالیا
 جرمنی کی ایک خاتون نے فرانس کی مفت سیر کرنے کی خاطر خود کو شرمناک حد تک گرالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک)جرمن ونگز ایئرلائن کے طیارے کے فرانس میں حادثے کے بعد ایئرلائن کی مادر کمپنی لفتھینزا کی طرف سے لواحقین کے لئے فرانس کے مفت سفر کی پیشکش کی گئی تھی۔ اخبار "Halterner Zeifung" کے مطابق اس سانحے میں ایک ہی شہر کے 16 طلباءاور دو اساتذہ جاں بحق ہوگئے اور اسی شہر کی ایک خاتون نے جنوبی فرانس کا مفت فضائی سفر کرنے کے لئے خود کو حادثے کا شکار بننے والے استاد کی کزن ظاہر کردیا۔ جب خاتون کی یہ افسوسناک حرکت منظر عام پر آئی تو ہر سننے والے نے اس پر دکھ اور غصے کا اظہار کیا۔ کچھ لواحقین نے اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے مفت سفر کے لئے بے حسی کی انتہا کردی ہے اور اسے یہ احساس نہیں ہے کہ مرنے والوں کے عزیز و اقارب ہونے کا کیا مطلب ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیق کی جارہی ہے اور پولیس بھی خاتون سے تفتیش کررہی ہے۔

کردار کشی سے کھلاڑی بننا بند ہوجائیں گے:مصباح الحق

مزید :

ڈیلی بائیٹس -