زندگی میں ناکامی کی اہم وجوہات سامنے آگئیں
نیویارک(نیوزڈیسک)آپ اکثر سوچتے ہوں گے کہ آپ نے بہت محنت کی لیکن پھر بھی آپ کو زندگی میں وہ کامیابی نہ ملی جس کے آپ حق دار ہیں۔آئیے آپ کو ایسی باتیں بتاتے ہیں جن کی وجہ سے آپ ایسا سوچنے پر مجبور ہوئے۔
شاید آپ نے دوسروں سے اچھا سلوک نہ کیا ہو
یقینا آپ ایک اچھی نوکری کررہے ہوں گے اور اپنے آپ کو بہت اہم سمجھتے ہوں گے لیکن اس دوران غیر دانستہ طورپر آپ سے کچھ ایسا ہوگیا ہوگا جو دوسروں کو بہت ناگوار گزرا ہو گا۔
ایک مذاق کے نتیجے میں بننے والا دنیا کا انوکھا ملک،جاننے کے لیے کلک کریں
آپ نے کہیں وعدہ خلافی تو نہیں کی
زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ آپ کی ساکھ ہے جو کبھی بھی وعدہ خلافی سے خراب ہو سکتی ہے لہذا کبھی بھی کسی کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو مذاق میں مت لیں اور ہر حال میں اسے پورا کریں۔
اپنے مستقبل کے بارے میں غور کریں
اگر آپ بہت زیادہ مصروف زندگی گزار رہے ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن ساتھ ہی اپنے مستقبل کی پلاننگ کے لئے بھی تھوڑا سا وقت نکالیں کیونکہ اس طرح آپ بہتر طریقے سے اپنی زندگی کو گزار سکیں گے۔
کہیں آپ کی نوکری غلط تو نہیں
کبھی بھی ایسی نوکری کا انتخاب نہ کریں جو آپ کے شوق سے مطابقت نہ رکھے کیونکہ اس طرح آپ اس نوکری میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لیں گے بلکہ اسے ایک بوجھ سمجھ کر کریں گے۔نوکری کرتے ہوئے سوچیں کہ اس میں آپ کا کیا مستقبل ہے اور آنے والے دنوں میں اگر آپ اس نوکری میں رہتے ہیں تو کیا کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا آپ نے صحیح شخص سے شادی کی ہے
اگر آپ نے کسی ایسے شخص سے شادی کی ہے جس کی مالی حالت آپ سے بہت مختلف ہے تو پھر اس بات کو بھول جائیں کہ آپ کامستقبل اچھا ہو سکے گا۔آپ دونوں ایک دوسرے کو کسی بھی بات پر قائل کرنے کے لئے گھنٹوں ضائع کریں گے۔ کامیاب زندگی کے لئے جیون ساتھی ایساہونا چاہیے کہ جس کے ساتھ آپ اپنی زندگی کے بارے میں پلاننگ کر سکیں نہ کہ ایسا جو آپ کے ساتھ بات بات پر لڑتا رہے۔
بچوں کے لئے مہنگے سکول کا انتخاب
تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے مہنگے اور اچھے سکول میں جائیں لیکن اس کوشش میں بعض اوقات وہ ایسے سکول کا انتخاب کر بیٹھتے ہیں جو انتہائی مہنگا ہوتا ہے اور پھر وہ تمام وقت ان کی فیسیں اور خرچہ پورا کرنے کا سوچ سوچ کر پریشان ہوتے رہتے ہیں۔ آپ کبھی بھی ایسی غلطی مت کریں۔
منصوبہ بندی کا فقدان
آپ کو زندگی کے ہر شعبہ میں منصوبہ بندی کرنی ہو گی ۔ اپنی نوکری، کاروبار، مالی حالات اور غرض ہر چیز کے لئے پلاننگ کریں۔
آپ کے پاس پیسہ نہ ہو
چاہے آپ جتنا بھی پیسہ کماتے ہیں لیکن اگر آپ کے خرچے آپ کی آمدن سے زیادہ ہے تو پھر یادرکھیں کہ آپ کے بینک میں کبھی بھی پیسہ نہیں ہوگا اور آپ انتہائی پریشان کن زندگی گزاریں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اپنے خرچے کم کریں اور بچت کی عادت کو یقینی بنائیں تا کہ آپ کی جیب میں ہر وقت کچھ پیسے موجود رہیں۔