جاپان میں ٹرین چند منٹ بھی لیٹ ہو جائے تو کیا ہوتاہے؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی،پاکستان ریلوے کیلئے مقام شرم

جاپان میں ٹرین چند منٹ بھی لیٹ ہو جائے تو کیا ہوتاہے؟جان کر آپ کی حیرت کی ...
جاپان میں ٹرین چند منٹ بھی لیٹ ہو جائے تو کیا ہوتاہے؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی،پاکستان ریلوے کیلئے مقام شرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں ریل گاڑی کا وقت پر پہنچ جانا اس قدر عجیب وغریب بات سمجھی جاتی ہے کہ کوئی اس کی توقع ہی نہیں کرتا لیکن جاپان میں اگر ریل گاڑی آدھے منٹ سے زیادہ لیٹ ہوجائے تو محکمہ ریل باقاعدہ معذرت جاری کرتا ہے اور ایک گھنٹہ یا زائد کی تاخیر ہونے پر تو قومی اخبارات میں اس واقعے کی خبریں شائع ہوجاتی ہیں۔

خوبرو خاتون کو دعوت مسافر طیارے کے پائلٹ کو بہت مہنگی پڑی ، بڑی مشکل میں پھنس گیا
گزشتہ سال کے دوران جاپانی ریلوے میں گاڑیاں اوسطاً نصف منٹ لیٹ ہوئیں جبکہ پانچ منٹ سے زیادہ تاخیر کے واقعات نہ ہونے کے برابر رہے۔ جاپانی شہری سفر کے لئے اور خصوصاً دفاتر پہنچنے اور واپس آنے کے لئے ریلوے کا استعمال بکثرت کرتے ہیں اور اس ملک میں ریل گاڑی کے لیٹ ہونے کا تصور نہ ہونے کے برابر ہے۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ بروقت پہنچنے کے لئے ان کے انجینئرز اور دیگر اہلکاروں پر بے پناہ دباؤ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ہمیشہ وقت پر پہنچنا اپنے لئے قابل فخر سمجھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -