انوکھی ویب سائٹ جس کا ممبر بننےکے لئے خوبصورت ہونا لازمی ہے

انوکھی ویب سائٹ جس کا ممبر بننےکے لئے خوبصورت ہونا لازمی ہے
انوکھی ویب سائٹ جس کا ممبر بننےکے لئے خوبصورت ہونا لازمی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) سماجی روابط بڑھانے اور دوستی یا محبت کی تلاش کیلئے بے شمار ویب سائٹس موجود ہیں لیکن ایک ایسی انوکھی ویب سائٹ بھی ہے جو صرف خوبصورت لوگوں کو رکنیت دیتی ہے اور اب تک تقریباً 80 لاکھ لوگوں کی درخواست صرف اس وجہ سے رد کی جاچکی ہے کہ انہیں خوبصورت قرار نہیں دیا گیا۔

مقابلہ حسن کی فاتح حسینہ کو میڈیکل سانئس نے دوبارہ کنواری بنا دیا
یہ ویب سائٹ BeautifulPeople.com ہے اور اس کی رکنیت کیلئے پہلے سے موجود ارکان ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کرتے ہیں کہ رکن بننے کے نئے خواہشمند خوبصورت ہیں یا نہیں۔ اس ویب سائٹ کی رکنیت حاصل کرنا خوبصورتی کا سرٹیفکیٹ سمجھا جاتا ہے اس لئے دنیا بھر کے لوگ اپنی تصویریں بھیج کر قسمت آزمائی کرتے ہیں۔ رد کئے جانے والوں میں سے تقریباً 25 فیصد ہمت نہیں ہارتے اور خوبصورت بننے کیلئے ورزش، میک اپ، بہترین لباس اور یہاں تک کہ پلاسٹک سرجری کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ اب تک اس ویب سائٹ کے 8 لاکھ رکن بن چکے ہیں۔ نئے درخواست پر ووٹنگ صنف مخالف کی طرف سے کی جاتی ہے لہٰذا اگر آپ اس کے رکن بننا چاہتے ہیں تو یہ خیال رکھیں کہ آپ کی تصاویر صنف مخالف کی کتنی توجہ حاصل کرسکیں گی۔

بھارتی عوام نے ریپ سے نجات کے ” تنقیدی نسخے“ بتادیئے

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -