بالوں کی جوئیں خاتون کے لیے موت کا باعث بن گئیں

بالوں کی جوئیں خاتون کے لیے موت کا باعث بن گئیں
بالوں کی جوئیں خاتون کے لیے موت کا باعث بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک خاتون کے سر کی جوئیں اس کی موت کا سبب بن گئیں۔ چونتیس سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کا سامنا تھا جس کے لئے اس نے پہلی دفعہ 2012ءمیں لائسیسٹر جنرل ہسپتال سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپریشن سے پہلے ضروری ہے کہ اس کے سر کی جوئیں اور لیکھیں ختم ہوں کیونکہ ان کی موجودگی میں آپریشن کے دوران انفیکشن کا شدید خطرہ ہے۔

مقابلہ حسن کی فاتح حسینہ کو میڈیکل سائنس نے دوبارہ کنواری بنا دیا
پینکریا ٹائٹس کی اس مریضہ کا جوﺅں کا مسئلہ ختم نہ ہوسکا اور جب 2013ءمیں ایک دفعہ پھر دئیے گئے وقت پر اسے ہسپتال لے جایا گیا تو جوﺅں کی وجہ سے ایک دفعہ پھر اُس کا قبل از آپریشن ٹیسٹ کامیاب نہ ہوسکا اور ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا۔ اب مرض اتنا شدید ہوچکا تھا کہ جوﺅں کے خاتمے کی کوشش کا کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ ان کے ختم ہونے سے پہلے ہی خاتون کی زندگی ختم ہوگئی۔ جوﺅں کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جارہا ہے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -