امریکہ کا انوکھا ائیرپورٹ جہاں کوئی پائلٹ کبھی جہاز لینڈ نہیں کرے گا

امریکہ کا انوکھا ائیرپورٹ جہاں کوئی پائلٹ کبھی جہاز لینڈ نہیں کرے گا
امریکہ کا انوکھا ائیرپورٹ جہاں کوئی پائلٹ کبھی جہاز لینڈ نہیں کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا کے ہر فوجی یا غیر فوجی ہوائی اڈے پر کوئی اور ہو یا نہ ہو پائلٹ ضرور موجود ہوتے ہیں لیکن امریکا نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے ایک خفیہ ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کردی ہے جو کبھی کسی پائلٹ کا منہ نہیں دیکھے گا۔

دوران پرواز مسافر کی آمد نے جہاز کارخ تبدیل کر دیا ،جاننے کے لئے کلک کریں
یہ ائیرپورٹ ریاست ٹیکساس میں فورٹ بلس نامی علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے اور اس پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے تین کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے تین ارب پاکستانی روپے) لگایا گیا ہے۔ دراصل یہ مخصوص ائیرپورٹ صرف ڈرون طیاروں کیلئے بنایا جارہا ہے جہاں لینڈ کرنے یا ٹیک آف کرنے والے طیاروں میں کبھی بھی پائلٹ نہ ہوں گے۔ سینکڑوں ایکڑ پر مبنی ائیرپورٹ کو ہر طرف بلند آہنی باڑھ لگاکر مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے گا۔ یہاں جہازوں کے ہینگر، ایندھن کے ذخیرے، ورکشاپیں اور رن وے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ ائیرپورٹ Eeagle اور Shadow UAS نامی ڈرون طیاروں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -