حکومت نے خواتین کے میک اپ کے سامان سمیت 314اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے میک اپ کے سامان پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر کےخواتین کے لیے بڑی مشکل کھڑی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے314اشیاءسمیت میک اپ کے سامان کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر نے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ میک اپ کے سامان پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے سے قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی جس کی وجہ سے خواتین کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جانے والی اشیا ءمیں ،شیمپو،نیل پالیش ،ہیئر کلر،لپ سٹکس ،آئی بروز،فیس پاﺅڈر وغیر ہ شامل ہیں جن کی درآمدات پر 10فیصد ریگولیٹری ٹیکس ادا کرنا ہو گاجس سے قیمتیں بھی خاصی بڑھ جائیںگی۔