وہ آدمی جو تکیے کے عشق میں ڈوب گیا،شادی کر لی

وہ آدمی جو تکیے کے عشق میں ڈوب گیا،شادی کر لی
وہ آدمی جو تکیے کے عشق میں ڈوب گیا،شادی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(نیوزڈیسک)دنیا میں کچھ لوگ بہت ہی عجیب حرکتیں کرتے ہیں اور انسان حیران رہ جاتا ہے۔ایسی ہی کچھ حرکت ایک جاپانی لی جن گیو نے 2010ء میں کی جس نے ایک لمبے چوڑے تکیے سے شادی کر لی۔لی نے اس تکیے کو ایک جاپانی ’کامک‘کی لڑکی سے اس تکیے کو تشبہیہ دی ہوئی ہے۔وہ اس تکیے سے اس قدر محبت میں مبتلا ہوگیا تھاکہ اس نے تمام عزیز واقارب اور دوستوں کو بلا کر سب کے سامنے اس سے شادی رچا دی۔شادی میں اس نے تکیے کو عروسی لباس پہنایا اور ایک پادری کے سامنے اس سے ایجاب و قبول کی رسم بھی ادا کی۔اس کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ تکیے کی محبت میں اس قدر گرفتار ہو گیا تھا  کہ وہ ہر جگہ اسے اپنے ساتھ لئے پھرتا ۔وہ اسے اپنے ساتھ رات کے کھانے پر بھی لے کر جاتا جہاں وہ اس کے لئے علیحدہ نشست بک کرتا  اور ساتھ ہی الگ کھانے کا آرڈر بھی دیتاتھا۔

بے چارہ عاشق ایک سال تک روزانہ شادی کی پیشکش کرتا رہااور محبوبہ بے خبر رہی
جاپان میں اس طرح کی بے سروپا شادیاں کوئی نئی بات نہیں۔چند سال قبل ایک جاپانی نے Nintendoکی گیم کی ایک اہم کردار سے ایسے ہی شادی کر لی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -