دنیا کا انوکھا ترین چڑیا گھر جہاں انسان پنجرے میں بند ہوتے ہیں اور جانور آزادنہ گھومتے ہیں

دنیا کا انوکھا ترین چڑیا گھر جہاں انسان پنجرے میں بند ہوتے ہیں اور جانور ...
دنیا کا انوکھا ترین چڑیا گھر جہاں انسان پنجرے میں بند ہوتے ہیں اور جانور آزادنہ گھومتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) آپ نے یقیناً اپنی زندگی میں بہت سے چڑیا گھر دیکھے ہوں گے لیکن چین کے شہر چونچنگ میں قائم ”لہیے لیدو وائلڈ لائف زوو“ منفرد ترین چڑیا گھر ہے۔ یہ سیاحوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ جانوروں کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کی بجائے اپنے انتہائی نزدیک محسوس کریں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر آنے والے سیاحوں کو ایک وین کے پیچھے نصب پنجرے میں بند کردیا جاتا ہے جبکہ خطرناک ترین جانور کھلم کھلا پھرتے ہیں۔

کیا آپ کو لفظ ’استنبول‘ کا مطلب معلوم ہے؟

مزید یہ کہ پنجرے کے ارد گرد گوشت کے ٹکڑے بھی لٹکا دئیے جاتے ہیں تاکہ شیر خود ہی تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کے قریب آجائیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو خطرے سے کھیلنے کا مزہ دینا چاہتے تھے لہٰذا یہ طریقہ نکالا جو انتہائی محفوظ بھی ہے اور شوقین افراد کو خطرات کے اتنے قریب ہونے کا لطف بھی دیتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -