مر دکیا کم تھے،اب افریقی ملک میں بندروں کی درندگی،خواتین کا جینا محال کر دیا

مر دکیا کم تھے،اب افریقی ملک میں بندروں کی درندگی،خواتین کا جینا محال کر دیا
مر دکیا کم تھے،اب افریقی ملک میں بندروں کی درندگی،خواتین کا جینا محال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی (نیوز ڈیسک) دنیا کے ہر خطے میں خواتین کو بدکردار مردوں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کے واقعات پیش آتے ہیں لیکن کینیا کے علاقے نائری کی خواتین کی زندگی شیطان بندروں نے اجیرن کردی ہے۔
 یہاں واقع ابرڈیر نیشنل پارک میں ہزاروں بندر رہتے ہیں جو وقتاً فوقتاًاندراشا نامی قصبے کی طرف نکل آتے ہیں اور خواتین کو اکیلا پاکر ان کے ساتھ بیہودہ حرکات کی کوشش کرتے ہیں۔ اندراشا کی رہائشی خاتون ایستھر وانگوئی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے کھیتوں کی طرف جارہی تھی کہ چند شیطان صفت بندروں نے اسے گھیر لیا اور شرمناک حرکات اور اشارے کرتے رہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بندر اسے کچھ دیر ستانے کے بعد جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے ایک اور خاتون کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ بندروں کے گروہ نے اسے اکیلا پاکر اس پر دھاوا بول دیا اور اس کا لباس تار تار کرنے کے بعد قابل اعتراض حرکات کیں۔

مزید پڑھیں:ملازم نے مالک کا غصہ مرغی پر نکا ل دیا،جنسی درندگی نے جان لے لی
علاقے کے رہائشی جان کاریوکی نے بتایا کہ قریبی جنگل میں پائے جانے والے بندروں کی آبادی قصبے کی انسانی آبادی سے کئی گنا زیادہ ہے اور مقامی خواتین کو بندروں کی بدمعاشی سے بچانا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔ اہل علاقہ کئی بار حکام کو شکایت کرچکے ہیں کہ ان کی خواتین کی عزت کو بندروں سے بچایا جائے لیکن تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -