کرائے کے قاتل نے پیسے لے لئے لیکن قتل نہ کیا ،معاہدہ پورا نہ کرنے پر پولیس نے جرمانہ کر دیا

کرائے کے قاتل نے پیسے لے لئے لیکن قتل نہ کیا ،معاہدہ پورا نہ کرنے پر پولیس نے ...
کرائے کے قاتل نے پیسے لے لئے لیکن قتل نہ کیا ،معاہدہ پورا نہ کرنے پر پولیس نے جرمانہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو (نیوز ڈیسک) ناروے میں حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ ایسا ہے کہ انسان یقین کرنا بھی چاہے تو یقین نہیں آئے۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی مرر“ کے مطابق ناروے کی پولیس نے ایک کرائے کے قاتل کو 850 پاﺅنڈ جرمانہ کیا ہے کیونکہ اس نے ایک شخص کو قتل کرنے کیلئے معاوضہ لیا لیکن یہ کام کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہ تھا۔

چین میں ’بچے پیدا کرنے والی فیکٹری‘ پکڑی گئی، حالات ایسے کہ انسان سن کر کانپ اٹھے ،جاننے کیلئے کلک کریں
 بتایا گیا ہے کہ 21 سالہ نوجوان نے ایک اور آدمی سے ایک 17 سالہ لڑکے کو قتل کرنے کیلئے 3500 پاﺅنڈ وصول کئے۔ تاہم اس سے پہلے کہ واقعی کسی کی جان جاتی، پولیس کو خبر ہوگئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیکن پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہ تھا کہ کرائے کا قاتل واقعی میں اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے لہٰذا اس پر فراڈ کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ دوسری جانب ”سپاری“ دینے والے کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن اعتراف جرم پر سزا بے حد نرم کردی گئی۔ ایسا آدمی کا کہنا ہے کہ اس کام کیلئے اس نے 5,150 پاﺅنڈ ادا کئے لیکن فرادئیے کا اصرار ہے کہ اس نے صرف 3,500 پاﺅنڈ وصول کئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -