دنیا کی انوکھی خاتون جو اینٹیں کھا کھاکر زندہ ہے

دنیا کی انوکھی خاتون جو اینٹیں کھا کھاکر زندہ ہے
دنیا کی انوکھی خاتون جو اینٹیں کھا کھاکر زندہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)دنیا میں کئی طرح کے نشے پائے اور کئے جاتے ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون کو عجیب طرح کا نشہ ہے اور وہ ہے اینٹیں کھانے کا۔ 29سالہ پیٹرس گذشتہ 12سال سے اینٹیں کھا رہی ہے اور اب تک آدھے ٹن(500کلو) سے زیادہ اینٹیں کھا چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب وہ 17سال کی تھی تو اس کی دادی نے اسے بتایا کہ اس کے انکل اور آنٹی جب چھوٹے ہوتے تھے تو وہ دیوار یں کرید کر اسے چاٹا کرتے تھے اور ایک دن اس نے بھی ایسا کیا اوراسے انتہائی مزہ آیا۔ وہ دن اور آج کا دن اس نے دیواروں میں لگی اینٹیں کھانی شروع کردیں اور آج تک اس نشے پر لگی ہوئی ہے۔

انسانی سمگلنگ کا وہ طریقہ جس کے بارے میں ہم صرف بات کرتے ہیں یورپی شہری نے بیگم پر آزما کر دکھادیا ،جاننے کیلئے کلک کریں

 پیٹرس کا کہنا ہے کہ جب وہ اینٹیں دیکھتی ہے تو اسے اپنے اوپر کنٹرول نہیں رہتا اور ایک نشئی کی طرح اس کا دل کرتا ہے کہ وہ انہیں کھانا شروع کردے ۔ اس کا کہنا ہے کہ لندن شہر اینٹوں سے بھر پڑا ہے، ہر طرف اینٹیں نظر آنے پو اس کے دل میں کچھ ہوتا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ان کھا جائے۔اس کا کہنا ہے کہ جب وہ اینٹیں کھاتی ہے تو اس سکون ملتا ہے اور اس کا نشہ پورا ہو جاتا ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا دل پھر اینٹیں کھانے کو چاہتا ہے۔اس کے شوہر کو بھی اپنی بیوی کی اس عادت پر کوئی اعتراض نہیں اور وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -