دنیا کی کم عمر ترین دادی اماں،عمراتنی کم کہ یقین نہ آئے

دنیا کی کم عمر ترین دادی اماں،عمراتنی کم کہ یقین نہ آئے
دنیا کی کم عمر ترین دادی اماں،عمراتنی کم کہ یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) آپ کو یہ جان کر شائد حیرانی ہو کہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ”رفقہ سٹانسکو“ دنیا کی وہ انوکھی خاتون ہے جو 2010ءمیں صرف 23 سال کی عمر میں دادی بن چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس نے 12 سال کی عمر میں صحت مند بچی کو جنم دیا تھا جبکہ اس کی بیٹی نے 11 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا۔ دراصل رفقہ کا تعلق رومانیہ کی ایک ایسی کمیونٹی سے ہے جہاں بہت کم عمری میں ہی بچیوں کی شادی کردی جاتی ہے۔

دنیا کا واحد آدمی جو دل کے بغیرپانچ ہفتے تک زندہ رہا،جاننے کیلئے کلک کریں

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے پوتے کی منگنی بھی 2 سال کی عمرمیں ایک آٹھ سالہ بچی سے کردی گئی تھی۔ رفقہ کے مطابق اس نے اپنی بیٹی سے بہت کہا کہ پہلے تعلیم مکمل کرلو پھر شادی کرلینا لیکن اس نے بات نہ مانی۔ تاہم اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ”رفقہ“ اس دلچسپ ورلڈ ریکارڈ کی مالک بن گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -