چالاک آدمی نے 600 کی گھڑی 35 لاکھ میں بیچ ڈالی،مگر کیسے؟
برمنگھم (نیوز ڈیسک) دنیا میں بڑے بڑے چالاک کاروباری لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایک شخص نے 600 روپے کی گھڑی 35 لاکھ میں بیچ کر بڑے سے بڑے شعبدہ بازوں کو شکست دے دی ہے۔
امام بارگاہ دھماکہ ، شیعہ علماءکونسل نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
زیک نورس نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ گھڑی 1559ءمیں تیار کی گئی اور اسے میگرلی کوسٹری کمپنی نے بنایا اور اس فقسم کی صرف 900 گھڑیاں تیار کی گئی تھیں مگر یہ پرانی اشیاءکی جس دکان پر پڑی تھی وہاں موجود لوگوں نے اس کی تاریخی اہمیت اور قدر و قیمت کا بالکل اندازہ نہ تھا۔ زیک نے دکان مالک سے کسی بھی بحث مباحثے کے بغیر قیمتی گھڑی منہ مانگے داموں خرید لی اور نوادرات کی خرید کرنے والی ایک ویب سائٹ کو 35ہزار ڈالر (تقریباً 35 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کر دی۔ زیک نے اس قدر بھاری رقم مل جانے پر گھڑی سستے داموں فروخت کرنے والی دکان پر رحم کھاتے ہوئے اپنے منافع میں سے کچھ رقم دے دی ہے جبکہ وہ باقی رقم کو اپنی شادی کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
تصحیح:غلطی سے 600روپے کی جگہ 600کروڑ روپے کی گھڑی لکھا گیا تھا جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔